کراچی: آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل وقفے وقفے سے ہلکی بارش رہے گی، مون سون سسٹم کی نمی کے باعث بادل اب بھی شہر پر ہیں .
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بالائی سطح پر موجود ایک کمزور سرکولیشن سندھ پر اثر انداز ہے، جو تھرپارکر کے قریب موجود ہے، اس سرکولیشن کے تحت ٹھٹھہ، بدین اور نوری آباد سے بارش برسانے والے بادل کراچی کی جانب آ سکتے ہیں .


موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ آج دوپہر کراچی سے دور بارش برسانے والے بادل بن سکتے ہیں، جن کے باعث دوپہر یا شام میں شہرِ قائد میں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، کراچی میں پورا دن وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے .
کل صبح سے آج صبح تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟
محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران کل صبح 8 بجے تا آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے .
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 30 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ گلشنِ حدید میں 16، صدر میں 12 اور کیماڑی میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی .
رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن اور ناظم آباد میں 9.6، مسرور بیس پر 6.5، گلشنِ معمار میں 5.9، یونیورسٹی روڈ پر 3.6، ڈی ایچ اے میں 3 اور گڈاپ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں 2.8، فیصل بیس پر 2، جناح ٹرمینل پر 1.6، اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی . شہر میں سب سے کم بارش اولڈ ایئر پورٹ پر 0.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں