اس عمر میں پیار نہیں ہوتا، نور بخاری کی ہمایوں سعید کی عمر پر تنقید

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری نے ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔لالی ووڈ کے سپر اسٹار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوئی تاہم جہاں یہ فلم بےحد مقبول ہوئی اور اچھا بزنس کرنے میں بھی کامیاب رہی وہیں اس فلم میں مہوش حیات پر دل ہارنے والے ہیرو ہمایوں سعید کی عمر پر خوب تبصرے کئے جا رہے ہیں۔
اداکارہ نور بخاری کو ’لندن نہیں جاؤں گا ‘زیادہ متاثر نہ کرسکی نور نے یو کے میں یہ فلم دیکھی اور ساتھ ہی اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم کے حوالے سے تبصرہ بھی کیا۔


نور نے فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ کی تعریف کی، ساتھ ہی فلم انہیں فلم کی عکس بندی بھی پسند آئی، لیکن انہوں نے لکھا کہ ہمایوں کی عمر فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے مطابق نہیں، اس عمر میں پیار نہیں ہوتا جبکہ اداکارہ کو فلم کی کہانی بھی کمزور لگی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ اس عمر میں یہ رول بہت مشکل سے ہضم ہوتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی کئی صارفین کا یہی کہنا ہے کہ اب ہمایوں سعید کو اس نوعیت کر کردار نہیں کرنے چاہیے جبکہ نئے اداکاروں کو موقع ملنا چاہیے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pakmanzil ®️ (@pakmanzildotcom)


تاہم اس بیان کے بعد نور بخاری کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جس پر اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید میرے پسندیدہ ہیرو ہیں میں بس اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ وہ ایک رومانوی کردار سے زیادہ بہتر کردار کر سکتے ہیں البتہ ان کی فلم اچھی ہے۔