اسلام آباد: PTI کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج، پولیس سے دھکم پیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج شروع کر دیا . پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں .


پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ خاردار تاریں عبور کر کے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پہنچے ہیں . اس موقع پر پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی ہے .
PTI رہنماؤں نے کیا کہا؟
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دیگر پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے .
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فارغ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا ہے . پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ حساب دینا ہے تو پہلے سرے محل کا حساب دیں .
تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہماری حکومت کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے بعد ان کو احساس ہو گیا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے . انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی شکست نہیں دے سکتے، سیاسی طور پر یہ لوگ ہار مان چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں