حنا پرویز بٹ نے پی ٹی آئی سے کروڑوں کے کونسے اعلان کا مطالبہ کیا؟
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کروڑوں کی آسٹروٹرف جلسے کے بعد اپنی جیب سے لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے ٹوئٹس کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔
عمران نیازی کیلئے شرم کا مقام ہے، اپنی گندی سیاست اور جلسے کیلئے ہاکی سٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اکھاڑ کر پھینک دی۔۔یہ بے شرم اور مغرور انسان اپنی انا کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔۔۔پی ٹی آئی اعلان کرے کہ کروڑوں کی آسٹروٹرف جلسے کے بعد یہ اپنی جیب سے لگوائے گی۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 11, 2022
اب حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران نیازی کے لیے شرم کا مقام ہے، اپنی گندی سیاست اور جلسے کے لیے ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اکھاڑ کر پھینک دی۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ بے شرم اور مغرور انسان اپنی انا کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔ن لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی اعلان کرے کہ کروڑوں کی آسٹروٹرف جلسے کے بعد یہ اپنی جیب سے لگوائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاری کے لیے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سےآرٹیفیشل ٹرف اکھاڑنا شروع کردی گئی۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی انتظامیہ کے مطابق آرٹیفیشل ٹرف اکھاڑی جارہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسےکا اعلان کیا ہے۔