’کیا آپکو لگتا ہے کہ میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں‘، بابر اعظم کا ورک لوڈ کے بارے سوال کرنیوالے صحافی سے استفسار

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اپنے سمیت سٹار کھلاڑیوں محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی پر ’ورک لوڈ مینجمنٹ‘ کے بارے میں سوال کرنے والے صحافی کو تیکھا جواب دیکر خاموش کروا دیا . قومی ٹیم 12 اگست کو صبح کے اوقات میں ہالینڈ کے لیے روانہ ہوگی .

ایک صحافی نے روانگی سے قبل پریسر کے دوران بابر اعظم سے ورک لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے سوال کیا .
صحافی نے پوچھا کہ ’کیا آپ کو نہیں لگتا کہ کھلاڑی افسردہ تھے کیوں کہ کام کا بوجھ زیادہ تھا؟، تو کیا یہ اچھا خیال نہیں ہوگا اگر آپ لوگ صرف دو فارمیٹ کھیلیں‘؟ . بابر اعظم نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’یہ آپ کی فٹنس پر منحصر ہے، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں خود کو دو فارمیٹس تک محدود رکھنا چاہیے .
کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں؟‘ .

صحافی نے مزید کہا کہ ’کھلاڑیوں پر ورک لوڈ بہت زیادہ ہے‘ . جواب میں بابر اعظم بولے کہ ’مجھے ایسا نہیں لگتا، اگر بوجھ زیادہ ہے تو ہم اپنی فٹنس لیول میں اضافہ کریں گے‘ .
واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے کام کا بوجھ کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم نے 2022ء میں صرف 12 میچز (5 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی) کھیلے ہیں . پاکستان کے لیے مصروف سیزن کا آغاز ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے ہوگا اور وہ جنوری 2023ء تک ہوم اور اوے گیمز کھیلتی رہے گی .

. .

متعلقہ خبریں