پولیس اہلکار گاڑی کے نیچے آنے سے بال بال بچا؛ خوفناک ویڈیو منظرعام پر
پٹیالہ (قدرت روزنامہ) امیر زادے نے پولیس اہلکار کی بات کو نظرانداز کرتے گاڑی تیزی کے ساتھ چلائی سامنے موجود اہلکار روندنے کی کوشش کی، واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں پیش آیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں پیش آنے والے واقعہ کی خوفناک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، پٹیالہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر روکے جانے پر کار سوارنے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے چیکنگ کےلئے گاڑی کو روکا تو پہلے ڈرائیور نے گاڑی روک دی پھر اچانک ہی گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روند نے کی کوشش کرتے فرار ہوگیا، واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کار سوار نے چیکنگ سے بچنے کے لئے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت گھسیٹا، گاڑی کا سراغ لگا لیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کار سوار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
#WATCH Car evading security check hits police personnel in Patiala, Punjab
Police say the injured police personnel is under medical treatment, car traced, further investigation underway
(Video source: Police) pic.twitter.com/ZF9wygy8Xm
— ANI (@ANI) August 14, 2021