کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ملیر اور ائیرپورٹ پر ہونے والی موسلاد ھار بارش کے بعد فلائٹ آپریشن روک دیا گیا . کراچی میں طوفانی بارش کے باعث نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا .
نجی ائیرلائن کے پائلٹ نے کئی بار کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن شدید بارش کے باعث جہاز کو لینڈ کرانے میں ناکام رہا .
ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پرواز کے کپتان کو جہاز کا رخ ملتان ائیرپورٹ موڑنے کی ہدایت کر دی . بعدازاں کراچی ائیرپورٹ پر موسلا دھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا . سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز بارش کے بعد حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا . قبل ازیں مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ شکار بن چکا ہے،غیر معمولی اور خلاف توقع بارشوں کی وجہ سے صوبہ سندھ اس مرتبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، تاریخ کے بدترین سیلاب نے صوبے کے 24 اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے،ہم اس وقت لوگوں کو ریسکیو اور ریلیف کے مرحلے سے نکال رہے ہیں،بڑی تعداد میں لوگ بے گھر اور بے روزگار ہیں، 30 ملین لوگوں کے گھر گر چکے ہیں انہیں دوبارہ بنانا ہوگا، اصل مسئلہ متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کا ہے، یہ بات انہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی .
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بدترین سیلاب کے نتیجے میں سندھ کے دیہی علاقوں میں روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ زراعت مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور لوگوں کی روزی روٹی کے ذرائع لاکھوں کی تعداد میں مویشی مر چکے ہیں