اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکمران اتحاد پر کڑی تنقید کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،اور ملک نازک ترین اقتصادی بحران میں داخل ہوچکا ہے . شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ حکمران اتحاد سے ملک بالکل نہیں چل رہا حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے عام انتخابات ہی واحد حل ہے .
پندرہ اکتوبر تک دن بہت اہم ہیں،ڈیڑھ کروڑ لوگ مزید غربت کے نیچے چلے گئے ہیں . قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے . 6 ماہ میں معیشت نہیں سنبھال رہی اور برآمدات نہیں بڑھیں . مہنگائی اورڈالر نہیں رکا .
مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سےنیچے چلے گئے،اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے .
گینگ آف تھری آصف زرداری،نواز شریف،مولانا فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے . نہ باہر سے امداد آئی نہ اندرسے مدد ملی . انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دورمیں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انھوں نے دیں . ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کر دیا، آصف زرداری بے شک لاہوربیٹھیں،الٹی گنتی شروع ہوچکی . عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سےشروع کرے گا .
ثمرقندمیں بلاول کا چہرہ پڑھا جاسکتا ہے . پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکزکی فکر کریں . خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار لاہور میں قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے . ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے اور لاہور میں پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے . آصف زرداری پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدیدروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے . دوسری جانب آصف زرداری کے لاہور میں طویل قیام کو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے لیے تبدیلی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے .