لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس معطل کرتے ہوئے دونوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا . عدالت نے 29 ستمبر کو الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے سینئر جج جواد الحسن نے . عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ یہ آئینی معاملہ ہے . عدالت نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 29 ستمبر کو جواب طلب کرلیا .
دوران سماعت عمران خان اور فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ایک کمیشن ادارہ ہے عدالتی اختیارات نہیں رکھتا . الیکشن کمیشن کسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکتا . یہ نوٹس انتقامی طور پر جاری کیے گئے ہیں .
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ساجد تنولی نے وکیل کے مؤقف کی مخالفت کی . عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 ستمبر کو جواب طلب کرلیا . علاوہ ازیں عدالت نے جسٹس صداقت علی خان، جسٹس جواد الحسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کے لیے تشکیل دے دیا . عدالت نے الیکشن کمیشن کو پٹیشنرز کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا .