حساس معلومات رکھنے والے 500سے زائد افراد نے پاکستانی شہریت چھوڑ دی، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حساس معلومات رکھنے والے 500 سے زائد افراد کی جانب سے اپنی پاکستانی شہریت چھوڑ دیے جانے کا انکشاف . تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بدھ کے روز نور عالم خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چئیرمین نادرا طارق ملک بھی پیش ہوئے .

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران چئیرمین کمیٹی کی جانب سے چئیرمین نادرا سے سوال کیا گیا کہ اب تک نادرا میں کرپشن پر کتنے ملازمیں کو نوکری سے نکالا جا چکا .

اس پر چئیرمین نادرا کی جانب سے بتایا گیا کہ ادارے میں ملازمت کرنے والے 43 افراد کو کرپشن کی وجہ سے ملازمت سے فارغ کیا گیا، جبکہ 2600 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں . اس پر چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے کہا کہ جن لوگوں کو کرپشن کی وجہ سے نوکری سے فارغ کیا جاتا ہے، انہیں دوبارہ بھرتی بھی کر لیا جاتا ہے .

کمیٹی نے کرپشن کی وجہ سے نادرا سے نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں .

جبکہ اجلاس کے دوران چئیرمین نادرا کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ حساس معلومات رکھنے والے 500 ایسے افراد ہیں جو اپنی پاکستانی شہریت ترک کر چکے . اس انکشاف پر پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستانی شہریت ترک کرنے افراد کی فہرست طلب کر لی . جبکہ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اجلاس کے دوران کہا کہ ڈی جی نادرا کے پی کو عہدے سے ہٹائیں، ان کی دہری شہریت ہے، وہ بہت حساس جگہ پر تعینات ہیں . انہوں نے کہا کہ سرکاری افسر، خود مختار ادارے کے سربراہان پاکستان میں کام کرنا چاہتے ہیں تو دہری شہریت چھوڑیں .

. .

متعلقہ خبریں