عامر سے شادی سے قبل ہی شوبز انڈسٹری میں پروڈیوسر تھی، طوبٰی انور
کراچی(قدرت روزنامہ) حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی طوبی ٰ انور کا کہنا ہے کہ وہ کم عمر سے ہی شوبز سے وابستہ ہیں اور بطورِ پروڈیوسر مارننگ شوز کر چکی ہیں۔ٹی وی میزبان اور معروف سیاسی شخصیت مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بناؤں‘۔
طوبیٰ انور کے سابق شوہر عامر لیاقت حُسین نے اکثر اپنے انٹرویوز میں کہا کہ وہ طوبیٰ کو ڈرامہ انڈسٹری کی طرف لائے جس سے اکثر یہ تاثر ملتا تھا کہ طوبیٰ نے اپنے کریئر کے لیے اُن کے اثر و رسوخ کو استعمال کیا۔
تاہم شوبز میں بطور اداکارہ کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ 18 سال کی عمر سے میڈیا سے وابستہ ہیں اور عامر لیاقت سے شادی سے پہلے بطور پروڈیوسر مارننگ شوز کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی کے ڈیڑھ دو سال میں نے کام نہیں کیا۔ شادی کے دو سال بعد میں نے باقاعدہ آڈیشن دیا اور اُس وقت یہ سوچ تھی کہ چلو کوئی نئی چیز کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
عامر لیاقت سے شادی اور دیگر معاملات میں ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہیں ہماری زندگی کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا وہ کہیں سے بھی اٹھ کر کچھ لکھ دیں تو تکلیف ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کر لیا ہے۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی ہے اور ہر معاملے میں تحمل سے کام لیا ہے۔ آگ میں آپ کچھ ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی۔یہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گی اور میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بناؤں۔
View this post on Instagram
ڈرامہ سیریل بچھو میں اپنے منفی کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مداح سمجھتے ہیں کہ منفی کردار نبھانے والے اداکار اپنی حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوں گے لیکن میں ہمیشہ لوگوں کو کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ 48 سالہ عامر لیاقت حسین نے 2018 میں 28 سالہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ رہ سکی اور 9 فروری2022 کو طوبیٰ نے عامر لیاقت سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔
View this post on Instagram