انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج مزید سستا
کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر گراوٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔آج بھی کاروبار کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک کے آخری 5 سیشنز میں ڈالر 10 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 230 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا ہے۔