مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں، شہباز گل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف جماعت کے تصدیق شدہ پیج پر مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر ردِ عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ قوم کو صرف یاد دلوانا ہے کہ جس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کیا گیا ہے، یہ وہی ایون فیلڈ کیس ہے جس میں مریم نواز جعلی ٹرسٹ ڈیڈ دیتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔
قوم کو صرف یاد دلوانا ہے کہ جس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کیا گیا ہے- یہ وہی ایونفیلڈ کیس ہے جس میں مریم نواز جعلی ٹرسٹ ڈیڈ دیتے ہوئے پکڑی گئی تھیں-
اب یہ معاملہ کئی برس اسلام آباد ہائی کورٹ میں لٹکے رہنے کے بعد بالآخر سپریم کورٹ میں جائے گا- #این_آر_او_ٹو_نامنظور— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) September 29, 2022
اب یہ معاملہ کئی برس اسلام آباد ہائیکورٹ میں لٹکے رہنے کے بعد بالآخر سپریم کورٹ میں جائے گا۔
دوسری جانب شہباز گِل نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں، تمام چوری حلال ہو گئی۔ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے، لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔
مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں۔ تمام چوری حلال ہو گئی۔ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے۔لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔
جس سپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا۔ نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے۔آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 29, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ جس اسپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا، نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے، آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا۔رہنما پی ٹی آئی، مراد سعید نے ردِ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد جاری۔
این آر او ٹو پر عمل درآمد جاری ۔۔۔
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) September 29, 2022
مریم نواز کی بریت پر عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ این آر او 2 پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے!
این آر او 2 پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے!
— Usman Dar (@UdarOfficial) September 29, 2022
اسی طرح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’لندن تو کیا میری پاکستان میں بھی کوئی جائداد نہیں، پاکستان زندہ باد‘۔
روز مہنگائی بڑھ رہی ہے اور روز امپورٹڈ حکومت کے لیڈروں کے مقدمے خارج ہو رہیں ہیں. یہ ہیں وہ اصل مقاصد جن کے لئے سازش کر کے عمران خان کو ہٹایا
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 29, 2022
رہنما اسد عمر کا ردِ عمل میں کہنا ہے کہ روز مہنگائی بڑھ رہی ہے اور روز امپورٹڈ حکومت کے لیڈروں کے مقدمے خارج ہو رہے ہیں، یہ ہیں وہ اصل مقاصد جن کے لیے سازش کر کے عمران خان کو ہٹایا گیا۔رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ’آج کے فیصلے سے نون لیگ خود بھی تھوڑی شرمندہ سی نظر آ رہی ہے‘۔
آج کے فیصلے سے نون لیگ خود بھی تھوڑی شرمندہ سی نظر آ رہی ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) September 29, 2022
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایک سال قید کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے جولائی 2018ء کو عام انتخابات سے قبل سزا سنائی تھی۔