مردوں کی نیندمیں بولنے کی عادت سے سے بیویاں کیاکچھ پتالگا سکتی ہیں؟ایساانکشاف جس سے شادی شدہ مردوں کےہوش اڑ جائیں گے

نیویارک(قدرت روزنامہ) رات کو سوتے ہوئے اپنے شریک حیات کی بڑبڑاہٹ کو سنا ایک پرلطف چیز ہوسکتی ہے لیکن ایک امریکی لڑکی نے اس حوالے سے حیران کن دعوی کر ڈالا ہے۔ دی سن کے مطابق ہنٹر نامی لڑکی نے کہا ہے کہ شریک حیات کی رات کو نیند میں کی جانے والی باتوں سے خواتین بھی اندازہ لگا سکتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ بے وفائی کر رہاہے یا نہیں ۔ ہیلے نے اپنی نیک ناک ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے خود اسی طریقے سے اپنے بوائے فرینڈ کی بلے وفائی پکڑی ہے۔ہیلے بتاتی ہیں کہ میں ایک رات جاگ رہی تھی جبکہ میرا بوائے فرینڈ سو رہا تھا۔ نیند میں وہ بڑبڑا رہا تھا اور اسی دوران اس نے ایک خاتون کا نام بھی لیا۔ میں فورا ًبستر سے نکلی اور فیس بک پر اس نام کی خاتون کو سرچ کیا۔ میرے سامنے اسی نام کی ایک خاتون آئی جو میرے بوائے فرینڈ کی فرینڈز لسٹ میں شامل تھی۔ وہ شادی شدہ تھی اور اس کے دوبچےتھے ۔ میں نے خاتون کومیسج بھیجا اور اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں بتایاکہ آیا وہ اس شخص کو کس قدرجانتی ہے۔ میرے اس سوال پر اس خاتون نے جس رویے کا مظاہرہ کیا اس سے میرا شک یقین میں بدل گیا۔ خاتون نے مجھے پہلا جواب یہ دیا کہ تم اپنے کام سے کام رکھو تم کون ہوتی ہو مجھ سے میری ذاتی زندگی کے بارے میں پوچھنے والی۔ جب میںنے اس خاتون پر دباؤ ڈالا اور بتایا کہ میں اس شخص کی گرل فرینڈ ہوں ، تو اس نے سچ بول دیا اور اعتراف کر لیا کہ وہ کچھ عر صے سے میرے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات میں ہے۔ ہیلے کا کہنا تھا کہ اگلی صبح میں نے اپنے بوائے فرینڈ کا سامنا کیا اور اس نے بھی اعتراف کر لیا، جس کے بعد میں نے اس سے اپنے راستے الگ کر لیے۔