جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جوبائیڈن کے قومی ایٹمی پروگرام پر دیے گئے بیان پر موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے۔شیخ رشید احمد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق تازہ بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے، جن کے پیسے اور جائیدادیں ان کے ملکوں میں ہیں، ان کو ایٹمی ٹیکنالوجی کی پرواہ نہیں۔
جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے۔جنکے پیسے اور جائیدادیں انکےملکوں میں ہیں،انکوایٹمی ٹیکنالوجی کی پرواہ نہیں۔ہم روایتی اسلحے میں ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتےاس لیےایٹمی ٹیکنالوجی ہی پاکستان کی سالمیت کی ضامن ہے۔کل2بجےلال حویلی میں اہم پریس کانفرنس کرونگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 15, 2022
انہوں نے لکھا ہے کہ ہم روایتی اسلحے میں ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے ایٹمی ٹیکنالوجی ہی پاکستان کی سالمیت کی ضامن ہے۔
شیخ احمد کا کہنا ہے کہ امریکا کا اصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام ہے، ہماری معاشی سیاسی اقتصادی تباہی اس کی ابتداء ہے، کرپٹ سیاست دانوں کو مسلط کرنا پہلا قدم ہے، ملک میں عدم اعتماد، خانہ جنگی اور تفرقہ بازی کرانا دوسرا قدم ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت رہے نہ رہے ان کے ایجنٹ مسلط رہنےچاہئیں، قوم فیصلہ کرے، غیرت سے رہنا ہے یا غلام بن کر رہنا ہے۔اپنے بیان کے آخر میں شیخ رشید نے کل 2 بجے لال حویلی میں اہم پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔