اوپن لیٹرپرگاڑیاں، موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بری خبر

(قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز نے 7لاکھ سے زائد اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائیوں کےلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی،گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر کےلئے استعمال ہونے والا ٹی او فارم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا . تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے ٹرانسفرکےلئے ٹی او فارم ختم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے،ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 7لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں،اگلے ماہ سے بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز ہوتے ہی ٹی او فارم کینسل کردئیے جائیں گے .

پنجاب بھر گاڑی وموٹرسائیکل کی ٹرانسفرکے لئے ٹی او فارم 3 سوروپے میں فروخت کیا جاتا ہے،شہری گاڑی کی فروخت کے ساتھ ہی ٹی اوفارم لکھ کر رکھ لیتے ہیں اورگاڑی کئی کئی سال ٹرانسفر نہیں کرواتے، جس سے خزانہ کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے،ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے اوپن لیٹر کے خاتمے سے ای چالاننگ بہتر ہوگی اور چالان اصل مالکان کے گھروں میں جائیں گے . . .

متعلقہ خبریں