شیری رحمٰن کی عمران خان پر تنقید، لانگ مارچ کا مقصد بھی بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حقیقی آزادی‘ کا مقصد ہے مجھ سے ڈیل کرو اور اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ . سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیری رحمٰن نے لکھا کہ ملک آزاد اور عوام باشعور ہیں، اس ملک میں اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے .


وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پُرامن احتجاج سب کاحق ہے، تاہم اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی .
انہوں نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نےدعویٰ کیا تھا کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی، کیا یہ لاشیں گرانے آ رہے ہیں؟ عمران خان یہی چاہتے ہیں؟ ‏اگر پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ درست ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ . شیری رحمٰن نے لکھا کہ حقیقی آزادی کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں