بابر اوپننگ کیلئے بہترین چوائس ہے۔۔آسٹریلین سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اوپننگ کے لیے بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے . آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ایڈم گلکرسٹ سے بابر کے نمبر 3 یا نمبر 4 آنے سے متعلق سوال کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’نہیں بابر اوپننگ کھلاڑی ہے اور پاکستان ٹیم کے لیے بابر کا ریکارڈ بہترین ہے‘ .

گلکرسٹ نے کہا کہ ’اگرچہ بابر کیلئے یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن میرا خیال ہے کہ بابر اوپننگ پر آنے کے لیے ایک بہترین پلیئر ہے‘ .

دوسری جانب ورلڈکپ کے لیے فیورٹ ٹیم سے متعلق کیے گئے سوال پر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ’ یہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے کون سی ٹیم فیورٹ ہے کیوں کہ یہ پیش گوئی کرنا خاصا مشکل ہےتاہم پاکستان نے ٹورنامنٹ میں موجود رہنے کے لیے اچھی فائٹ کی اور آج ٹیم سیمی فائنل میں ہے لہٰذا ان کے پاس اچھا چانس ہے‘ . یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ٹوئٹر پر بابر اعظم کو مینشن کرتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ’پاکستانی ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹر کی ضرورت ہے، ہمیں حارث اور شاداب خان جیسے واضح سوچ رکھنے والے بیٹرز کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں