دبئی میں دکان پر ملازم لڑکے نے 27 لاکھ درہم کی چوری ناکام بنادی

دبئی(قدرت روزنامہ) دبئی میں دکان پر ملازم لڑکے نے 27 لاکھ درہم کی چوری ناکام بنادی، ایشیائی کارکن کو اعزاز سے نواز دیا گیا . دی نیشنل نیوز کے مطابق دبئی کی دکان کے ایک بہادر کارکن کو 27 لاکھ درہم نقدی لے کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چور سے نمٹنے کے بعد ہیرو کا اعزاز دیا گیا ہے، ہندوستان سے تعلق رکھنے والے کیشور گھیلا نے حملہ آور کے فرار کا راستہ روکا، اسے پکڑ کر زمین پر لٹا دیا اور پولیس کے پہنچنے تک اسے قابو میں رکھنے کا انتظام کیا .


بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ شہر کے پرانے علاقے نائف ضلع میں پیش آیا، جہاں لوٹ مار کے 2 متاثرین کی جانب سے مدد کے لیے پکارنے کے بعد وہ نوجوان حرکت میں آیا، اس حوالے سے اس نے کہا کہ میں نے صرف کمیونٹی کے ممبر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا .
نائف پولیس سٹیشن کے سربراہ میجر جنرل طارق تہلک نے کہا کہ 2 متاثرین نے مدد کے لیے چیخ ماری اور کیشور نے مرکزی چور کو بیگ کے ساتھ بھاگتے ہوئے دیکھا، اس کے تیز اور عمدہ عمل نے ڈکیتی کو ناکام بنا دیا اور رقم برآمد کرلی .

پولیس نے کہا کہ مجرموں نے دو افراد کو نشانہ بنایا تھا جن کے پاس دو بیگ تھے جن میں مختلف کرنسیوں کی کل مالیت ساڑھے 42 لاکھ درہم تھی، چور نے صرف ایک تھیلے کو پکڑ کر بھاگنے کی کوشش کی، جس کو صرف مسٹر گھیلا نے ناکام بنا دیا، اس بہادری پر بھارتی شہری کو دبئی پولیس کے افسران کے ایک وفد نے ان کے دلیرانہ عمل کے لیے اعزاز سے نوازا جس نے ان کی دکان کا اچانک دورہ کیا . اعزاز ملنے پر نوجوان نے کہا کہ میں نے صرف اس ملک میں رہنے والی کمیونٹی کے ایک رکن کے طور پر اپنا کردار ادا کیا جس پر میں بہت خوش ہوں اور یہ اعزاز میرے لیے ایک تمغہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں