گورنر سندھ نے نوجوان لڑکوں کیلئے مثال قائم کردی
کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ننھے بچے کو نہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اپنے ننھے بیٹے کو نہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Being present for your #family as a father & husband is important. We want to create examples for our children specially boys to become an equally responsible partner at home. This will allow our girls and women to come out and become part of national development. pic.twitter.com/TdXAqsLY5C
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) December 26, 2022
ویڈیو کے ساتھ گورنر سندھ نے لکھا کہ گھر میں خوش رہنا ہے تو گھر کے کام کرنے ہیں۔ خاندان کے لیے موجود رہنا بہت اہمیت کا حامل ہے، بچوں خصوصاً لڑکوں کے لیے مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ لڑکے گھر کے کاموں میں ذمے داری محسوس کریں، خواتین کو ملکی ترقی میں بھرپور شمولیت کے مواقع ملیں گے۔