سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچا دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا . ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کے گھر پر ان سے ملاقات کی ہے .


ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری بھی موجود تھے . ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی .
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں