سندھ

اکثریت کو کم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن


کراچی (قدرت روزنامہ)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ اکثریت کو کم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 30 ووٹر لسٹوں میں گڑ بڑ موجود ہے، پھر بھی ایک معقول تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی کے بھی بہت سارے لوگوں نے جماعتِ اسلامی کو ووٹ دیا ہے، جماعتِ اسلامی تقریباً 100 نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ باقی سیٹوں پر ابہام اور تنازع ہے، فارم 11 ہم نے بہت مشکل سے حاصل کیے ہیں، رات دیر سے فارم 11، 12 ملنے کا سلسلہ شروع ہوا۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ آر اوز سے ہمیں رزلٹ نہیں مل رہے، پولنگ کو ختم ہوئے 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود آراوز سے اب تک رزلٹ موصول نہیں ہوئے ہیں، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آر اوز بھی نتیجہ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں روکا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے محنت اور جدوجہد کر کے یہ الیکشن کروایا ہے، جہاں گڑبڑ ہو گی ہم اسے ایکسپوز بھی کریں گے۔جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض یوسیز میں زبردستی نتیجہ تبدیل کروایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں