وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی 115 روپے فی کلو مہنگا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت ہونے والے گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والےگھی کی قیمت 375 روپے سے بڑھا کر490 روپے کردی گئی۔وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی کی قیمت میں دو ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یکم جنوری2023 کوگھی کی قیمت میں فی کلو 75روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ گھی دو مہینوں کے اندر مجوعی طورپر190 روپے مہنگا ہوا ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام( بی آئی ایس پی) کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے اور ان کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے برقرار رہے گی۔