پاکستان
آئی ایم ایف معاہدہ تاحال نہ ہوسکا،کراچی والوں کیلئے بجلی14 سے 24 روپے مہنگا ہونیکا امکان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 14روپے 24 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔
موخرادائیگیوں کی مد میں بجلی 14روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ کی جائے گا جبکہ جون جولائی 2022 کے موخر بقایاجات کی وصولی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے
جس پر نیپرا میں سماعت آج ہوگی۔خیال رہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور زرعی صارفین پربھی ہوگا اور موخر کردہ وصولیوں مقررہ 8 مہینوں میں وصول کی جائیں گی۔