عمران خان بم پروف گاڑی میں انتخابی مہم چلائیں گے, حماد اظہر


لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان بم پروف گاڑی میں انتخابی مہم چلائیں گے۔لاہور میں حماد اظہر نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ عمران خان بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بدھ کو زمان پارک سے داتا دربار تک نکالی جانے والی انتخابی ریلی کی قیادت کریں گے۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان سیکیورٹی کے پیش نظر بم پروف گاڑی میں ریلی کی قیادت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پیشی پر کارکنوں کا جم غفیر تھا،رانا ثنا اللّٰہ آج رو رہے تھے کہ الیکشن نہ ہو۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر پیمرا کی پابندی غیر آئینی ہے۔