کراچی میں آج بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے .


محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے . شہر قائد میں آج ہوائیں شمال مغرب اور جنوب مغرب سے چلنے کا امکان ہے .
بلوچستان میں موسم ابر آلود و سرد
محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے، بلوچستان میں مطلع کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابر آلود ہے . کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، چمن، زیارت، خضدار، قلات، بارکھان، سبی، کیچ، نوکنڈی اور دالبندین میں بارش کا امکان ہے .
اس کے علاوہ نصیر آباد اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے . محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں