محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر 21سے24مارچ تک بارش کی پیش گوئی کر دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ایک مر تبہ پھر 21سے24مارچ تک کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی . محکمہ موسمیات کے مطابق مضبوط مغر بی لہر 21مارچ سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے

جوکہ 22مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی جس کے باعث کوئٹہ، ژوب، زیارت، خضدار، سبی ،نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہر نائی، چمن ، پشین ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، دالبندین،نوکنڈی، پنجگور ، قلات، گوادر، لسبیلہ اور ساحل مکران کے اکثر مقامات پر آندھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائوں ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان پہنچے کا خطرہ،پہاڑی علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے . محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران سیا حوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں