چیف جسٹس نے استعفیٰ نہ دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آرہے ہیں: اے این پی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی نے بھی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ چیف جسٹس اب بس، استعفیٰ دیں، اگر استعفیٰ نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آرہے ہیں، پھر عوام آپ سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔
چیف جسٹس صاحب اب بس! استعفیٰ دو۔ اگر استعفیٰ نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔ پھر عوام آپ سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی کی جنگ پہلے بھی لڑی تھی، اب بھی لڑیں گے۔ عدلیہ کی حقیقی آزادی کی تحریک اب ہم چلائیں گے
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) April 7, 2023
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی کی جنگ پہلے بھی لڑی تھی، اب بھی لڑیں گے، عدلیہ کی حقیقی آزادی کی تحریک اب ہم چلائیں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔