عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، وزیراعظم
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں۔شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، پہلے امریکا پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ تعلقات درست ہوسکیں۔
From accusing the United States of toppling his government to now wooing the US to mend fences, Imran Niazi’s hypocrisy knows no bounds. In the process, his lies & lust for power have imperiled Pakistan’s vital foreign policy interests.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 13, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ اس عمل کے دوران عمران نیازی کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے کے اہم مفادات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔