سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا عید پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی معافی دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معافی کا اطلاق سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر نہیں ہو گا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سزا میں معافی کا مطلب قیدیوں کو زندگی کے مثبت عمل کی جانب راغب کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں