شہباز شریف پارلیمنٹ کا اعتماد کھو بیٹھے، 20 ووٹ ہمارے منحرف ارکان نے دیے؛ فواد چوہدری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے اس دعوے کے حق میں کہا کہ شہباز شریف کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی جن میں سے 20 اراکین اسمبلی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ اس لیے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ شہباز شریف کو 172 ارکان کی بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ اس لیے یہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی بہت بڑی شکست ہے۔
شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، بیس اراکین اسمبلی جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا لہذا شہباز شریف کو صرف 172 ارکان کی بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمائیت حاصل آج کا یہ ووٹ شہباز شریف اور PeeDM کی بہت بڑی شکست…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 27, 2023
واضح رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے 180 ارکان کی حمایت کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔