نیویارک (قدرت روزنامہ) اداکارہ پریانکا چوپڑہ نیویارک میں منعقد میٹ گالا میں پہننے والا انتہائی قیمتی نیکلس نیلام کریں گی . بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑہ نے میٹ گالا میں جو نیکلس پہنا اس میں 11 اعشاریہ 3 قیراط کا نیلے رنگ کا ہیرا جڑا ہوا تھا .
ایک اندازے کے مطابق نیکلس کی قیمت 25 ملین ڈالر ہے جو بھارتی روپے میں 204 کروڑ بنتی ہے . پریانکا چوپڑہ کے نیکلس کی قیمت اتنی ہے کہ اس قیمت میں دنیا کی مہنگی ترین گاڑی رولز رائس خریدی جا سکتی ہے .
پریانکا چوپڑہ کا نیکلس 12 مئی کو جینیوا کے ایک نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا . نیکلس کی ابتدائی قیمت فروخت کا تخمینہ 26 ملین ڈالر سے لے کر 28 ملین ڈالر لگایا گیا ہے . میٹ گالا ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹیٹوٹ نیویارک کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے .