کراچی (قدرت روزنامہ)آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے مہنگا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر معمولی سستا ہوا . انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے .
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ہے . گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا .
اسٹاک ایکسچینج: منفی رجحان مثبت میں تبدیل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا .
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 226 پر آ گیا . گزشتہ روز 100 انڈیکس 42 ہزار 93 پوائنٹس پر بند ہوا تھا .