علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 18 پروازیں منسوخ ۔۔ وجہ کیا بنی ۔۔ جانیے

  (قدرت روزنامہ)طیاروں کی کمی اور کرونا اثرات کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراندرون بیرون ملک آنے اور جانیوالی 18 پروازیں منسوخ ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا . تفصیلات کے مطابق لاہور سے ریاض جانیوالی فلائی ناس کی دو طرفہ پرواز 317 اور 318 منسوخ، ایئربلیو کی لاہور سے جانیوالی پرواز 416، نجف جانے والی پی آئی اے کی پرواز 341، لاہور سے دوحہ جانیوالی پرواز 628 جبکہ بحرین جانے والی گلف ایئرلائن کی پرواز 766 بھی منسوخ کر دی گئی .

اسی طرح پی آئی اے کی کراچی اور لاہور کی دو طرفہ پروازیں منسوخ رہیں . طیاروں کی کمی اور کرونا اثرات کی وجہ سے پروازوں کا منسوخ ہونا معمول بن گیا ہے . یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ، راولپنڈی میں موسم خوشگوار . . پنجاب اور سندھ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی . .

متعلقہ خبریں