انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے اضافے سے 285 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالرکی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی، 23 پیسے اضافے سے امریکی کرنسی 285 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوئی۔