لڑکیوں کو جنسی پیغامات بھیجے پر عامر خان نے اہلیہ سے معافی مانگ لی


انگلینڈ(قدرت روزنامہ)انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال سے معافی مانگ لی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق باکسر عامر خان نے لڑکیوں کو جنسی پیٖغامات بھیجنے پر اپنی اہلیہ سے معافی مانگ لی ہے۔
پاکستانی باکسر عامر خان اعتراف کیا کہ غلط عادت ترک کرنے کیلئے تھراپی کرانے پر بھی غور کررہا ہوں۔سابق باکسر نے ماڈل کو غلط میسیجز بھیجے تھے جس کے بعد مقامی میڈيا نے برطانیہ میں سمیرا کے ساتھ انکے رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ازدواجی زندگی میں مشکلات سے دوچار رہنے کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا، ملنے اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھیجے اور ٹیٹو کی تعریف بھی کی۔واضح رہے کہ سابق باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ اور 3 بچوں کے ہمراہ سیر و سیاحت کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔