موٹرسائیکل چلانے والوں کے لئے اہم خبر؛ حکومت کا اہم اعلان


لاہور (قدرت روزنامہ)موٹرسائیکل چلانے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے . تفصیلات کے مطابق لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی جبکہ چالان کی مد میں جرمانہ بڑھانے کا بھی عندیہ دیدیا گیا ہے .


ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 14 روز میں 2 لاکھ 23 ہزار موٹرسائیکل سواروں کے چالان کیے جبکہ آئندہ چند روز میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے کا چالان ہوگا . پابندی کے دوران ہیلمٹ کی قیمتیں بھی بڑھنے لگیں ہیں، ہیلمٹ کم ازکم 7 سو سے 3 ہزار روپے تک میں فروخت ہونے لگا .
چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ہیلمٹ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں