فن و ثقافت شوبز

انوشے اشرف نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تاحال شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
انوشے اشرف نے گزشتہ اتوار کی رات جیو نیوز کے مقبول ترین شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، اس دوران انوشے نے شو کے میزبان تابش ہاشمی کے ہمراہ خوش گپیوں کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کے متعدد سوالات کے جواب بھی دیئے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)


شو کے دوران 40 سالہ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے تاحال شادی کیوں نہیں کی ؟اس سوال کے جواب میں انوشے اشرف نے بتایا کہ انہوں نے شادی کی کوشش کی تھی، ماضی میں اُنہوں نے منگنی بھی کی تھی مگر پھر شادی شدہ افراد کا حال دیکھ کر انہوں نے شادی کا ارادہ ترک کر دیا تھا۔
انوشے کا شادی سے متعلق موضوع پر مزید کہنا تھا کہ ان کی نظر میں شادی کے لیے مرد اور خاتون کی عمر کے درمیان فرق کی کوئی اہمیت نہیں ہے، عمر صرف ایک نمبر کی حیثیت رکھتی ہے البتہ ذہنیت ایک جیسی ہونی چاہیے۔انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے صرف اور صرف اپنے شریک حیات میں ایک چیز دیکھنا چاہتی ہیں اور وہ یہ ہے کہ اُن کا شریکِ حیات اُن کی ذہنیت جیسی ہی ذہنیت رکھتا ہو، دونوں کے خیالات ملتے جلتے ہوں۔
انہوں نے شو کے دوران اپنی شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے شادی کرنے کے لیے اب اپنا ذہن بنا لیا ہے مگر اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)


شو کے دوران انوشے اشرف سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟جس کے جواب میں انوشے کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ اداکارہ نہیں ہیں اس لیے اُن کے لیے خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنا آسان تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)


انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ماضی میں وہ 50 لاکھ روپے کے عوض بھی خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں تھیں لیکن اب ڈالر کی پوزیشن کے سبب اِنہیں ایک کروڑ روپے سے زائد کی پیش کش کی جائے گی تو وہ ضرور سوچیں گی۔
میزبان انوشے کا اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جب 18 سال کی ہوئی تھیں تو اُن کے والد نے اُنہیں ملازمت کرنے کا کہا تاکہ وہ خود مختار بن سکیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)

متعلقہ خبریں