ہمیں مغرب سے خطرہ نہیں ،ہماری تباہی کے اصل ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں،سراج الحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہمیں مغرب سے خطرہ نہیں ،ہماری تباہی کے اصل ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں .

کوئٹہ میں جماعت اسلامی انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ملک کے حکمران صرف اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، ہمارے ملک میں ابھی بھی سودی نظام چل رہا ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آنے کے بعد سودی نظام کو ختم کرے گی .


سراج الحق کا کہناتھا کہ ہمیں مغرب سے خطرہ نہیں بلکہ ہماری تباہی کے اصل ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں،ہماری معیشت نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش سے بھی گر چکی ہے،ان کا کہناتھا کہ ہمارے حکمرانوں نے ہر وہ کام کیا جو ہماری بربادی کی وجہ ہے، توشہ خانہ میں گھڑیاں، گاڑیاں سمیت کوئی چیز چھوڑی نہیں گئی .

. .

متعلقہ خبریں