خیبر پختونخوا

جمرود میں مسجد کے اندر خودکش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید


جمرود(قدرت روزنامہ) ضلع خیبر کے علاقے جمرود کی مسجد میں خودکش دھماکے میں پولیس افسر شہید ہوگیا۔ترجمان خیبر پولیس کے مطابق علی مسجد میں دھماکہ ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔
دھماکے میں ایک پولیس افسر ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شدید زخمی ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مشکوک شخص نے خالی مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، ایڈیشنل ایس ایچ او کے روکنے پر اس نے اپنے آپ کو اڑایا۔

ڈی پی او خیبر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوع دور ہے اس لیے کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق سڑک کنارے خالی مسجد میں دھماکا ہوا، جائے وقوع سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، گرفتار افراد سے دھماکے کی تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں