کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائی کورٹ نےوزیراعلیٰ بلوچستان کے28 کوآرڈینیٹر اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے دیا .
بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بنچ نے ایڈوکیٹ صادق خلجی دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ اور ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی سمیت 28 کوآرڈینیٹر کی تقرری کو غیرقانونی قرار دے دیا .
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوآرڈینیٹر کا تقرر غیرقانونی طریقے سے کیا گیا اس لیے ترجمانوں اور کوآرڈینیٹر کو کام کرنے سے فوری طور پر روکا جاتا ہے،منتخب نمائندے اور اراکین اسمبلی پہلے سے حکومتی ترجمان اور کواڈنیشن کیلئے موجود ہیں .