کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں سوار افراد چیخ و پکار کرتے رہے تاہم لیویز اور مقامی افراد نے ان کو ریسکیو کر لیا .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوہلو سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، کوہلو میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، فاضل چیل کے مقام پر ایک گاڑی منہ زور سیلابی ریلے کی نذر ہو گئی، سواریاں زندگی بچانے کیلئے چیخ و پکار کرتی رہیں تاہم لیویز اور مقامی افراد نے باہمی تعاون سے اس میں سوار افراد کو ریسکیو کر لیا .
فاضل چیل کے مقام پر ہی تودہ گرنے سے کاہان اور رحمان آباد کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا، سڑک کی بحالی کیلئے لیویز اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئیں .
. .