انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہوں گے ،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے اتفاق کر لیا . وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں نام پر اتفاق کیا گیا ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے دستخط کرکے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی .


وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے 3 نام شہبازشریف اور 3 میں نے دیئے ، جن میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انوارالحق کے نام پر اتفاق ہو گیا .
وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف لاہور روانہ ہو گئے . ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد حزب اختلاف کے مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے ، وزیراعظم نے 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر بھی شکریہ ادا کیا .

. .

متعلقہ خبریں