کراچی میں پانی چوری کی تفصیلات جمع کرلی گئیں


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی واٹر کارپوریشن نے شہر میں پانی چوری کی تفصیلات جمع کرلیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں 150 سے زائد غیر قانونی ہائیڈرنٹس کام کر رہے ہیں .


کراچی واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 50 سے زائد غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور کنکشن ختم کیے ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ مین لائنوں سے پانی چوری کرکے صنعتوں کو فروخت کیا جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں