لاہور (قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا . فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق پرویز الہٰی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکریٹری لگایا .
پرنسپل سیکریٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا . ایف آئی آر کے مطابق پرویز الہٰی نے مالی فائدے کے لیے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکریٹری لگایا .