سدھو موسے والا کے قاتلوں کی سلمان خان کے بعد گلوکارہ کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار سدھو موسے والے کے قاتلوں کی جانب سے پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کو نئی دلی کے کنسرٹ سے چند گھنٹے قبل جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ جیسمین سینڈلاس امریکا میں مقیم ہیں جو نئی دلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے کانسرٹ میں اپنی پرفارمنس کیلئے آئی ہوئی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ جب سے گلوکار دلی آئی ہیں انہیں بین الاقوامی نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گلوکارہ کو بتایا گیا تھا کہ آج اس پر اسٹیڈیم میں مبینہ طور پر حملہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے ان کے ہوٹل کی سکیورٹی کو بھی سخت کر دیا گیا ہے جبکہ دلی پولیس نے گلوکار کو بھی سکیورٹی فراہم کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کو مبینہ طور پر گینگسٹر لارنس بشنوئی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
ماضی میں گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اداکار سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔واضح رہے گلوکارہ نے بالی وڈ میں ہٹ گانے گائے ہیں جن میں سے ایک سلمان خان کی فلم کیک 3 کا گانا ‘یار نہ ملے’ اور فلم اسٹریٹ ڈانس 3ڈی میں ‘الیگل ویپن’ بھی شامل ہے۔