معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ایس ایم ظفر طویل عرصے سے علیل تھے، جو آج خالق حقیقی سے جاملے۔
ایس ایم ظفر معروف وکیل بیرسٹر علی ظفر کے والد تھے، ان کا شمار ملک کے بڑے قانون دانوں میں ہوتا تھا۔
ایس ایم ظفر 6 دسمبر 1930 کو برما میں پیدا ہوئے، تعلیم یونیورسٹی آف لاء کالج سے حاصل کی جس کے بعد 1950 میں وکالت شروع کی۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران وزیر قانون رہے، ان کی مشہور کتاب ڈائیلاگ آن پالیٹیکل چیس بورڈ تھی۔
