اسلام آباد میں غزہ مارچ، جماعت اسلامی کے متعدد رہنما و کارکن گرفتار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو امریکی سفارت خانے کے باہر غزہ مارچ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے متعدد کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کل اتوار کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد میں پولیس جماعت اسلامی والوں پر ٹوٹ پڑی ہے
مارچ سے روکنے کےلئے گرفتاریاں شروع۔۔۔ !!! pic.twitter.com/iIw2wa24Rv— Bushra Mughal ik (@bushra_ik) October 28, 2023
اسلام آباد پولیس اور ایف سی نے غزہ یک جہتی مارچ کی تیاریوں سے روکتے ہوئے ریڈ زون سے اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے مزاحمت کی تو پولیس نے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا سمیت متعدد کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب مارچ کی اجازت دینے سے انتظامیہ کا انکار،اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا،تشدد بھی کیا،امیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا گرفتار۔ pic.twitter.com/Oui2mx3pOo
— آنسہ بٹ (@iamansaarmy) October 28, 2023