فیصل آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ کل سے ملک میں خاور مانیکا بمقابلہ عمران خان چل رہا ہے . خاور مانیکا سے بڑا تھرڈ ایمپائر کوئی نہیں .
پیری مریدی میں یہ سب ہوتا ہم نے آج تک نہیں دیکھا . عمران خان کا یہ جرم سیتا وائٹ سے بھی بڑا ہے .
فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فرح گوگی کو سرکاری جہاز میں بھگایا گیا . شیخ رشید نے فرح گوگی کو بھگایا . بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک اور مقدمہ درج ہونا چاہیے . علما کو بھی عمران خان کے خلاف فتوی دینا چاہیے .
ڈیل سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری ڈیل صرف پاکستانی عوام کے ساتھ ہے . القادر ٹرسٹ کیس میں 190 ملین پاؤنڈ معاف کر دیےگئے . ہم ایک ایک ڈالر کو ترس رہے ہیں اور اس نے 190 ملین پاؤنڈ بانٹ دیے .
عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن فارن فنڈنگ کرنے والی جماعت کو جواب دینا پڑے گا . نواز شریف کے جانے کے بعد پاکستان کے معاشی حالات خراب ہوئے،ملک کی ڈوبتی معیشت کو نواز شریف ہی بچا سکتے ہیں .
. .