سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے ڈپازٹ میں توسیع دی، سعودی عرب کی طرف سے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی گئی ہے۔سعودی فنڈ برائے ڈیولپمنٹ نے 5 دسمبر کو مدت مکمل کرنے والے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی، یہ رقم پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے۔

3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر2021 میں دستخط ہوئے تھے، 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر 2022 میں دوسرا اجراء ہوا تھا۔